جہلم (رانا عاصم سے)جہلم پولیس کے12 پولیس افسران کو اگلے عہدہ پر ترقی دے کر رینک لگا دیے گئے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔ ترقی پانے والوں میں 11 کانسٹیبل اور ایک لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں جنہیں ان کے اگلے رینک ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب کیا گیا ہے۔ ترقی یاب ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل وقارحسین،ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان،ہیڈ کانسٹیبل فیصل عباس،ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس خان،ہیڈ کانسٹیبل محمدعمران خان،ہیڈ کانسٹیبل عرفان عزیز،ہیڈ کانسٹیبل رضوان رضا،ہیڈ کانسٹیبل احمد جمال،ہیڈ کانسٹیبل محمد شہباز، ہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمٰن،ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ساریہ شاہین شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے ترقی یاب ہونے والے تمام افسران کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔ ڈی پی او جہلم نے کہا کہ تمام ترقی یاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ایک ماہ بعد تمام ترقی پانے والے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سفر جاری و ساری رہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں گے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comentários