جہلم(رانا عاصم سے) جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چار پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر کے پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 25عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سول لائینزپولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم انعام الحق اور عزیز خان کو پتنگ بازی کرتے ہوئےگرفتار کر لیا، ملزمان سے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان خالد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے20عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، پتنگ بازی ایک جان لیوا خونی کھیل ہے ،قانون شکن عناصر سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments