جہلم (رانا عاصم سے)جہلم میں شاندار چوک میں قائم امین تکہ باربی کیو میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ہوٹل کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122
نے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں شاندار چوک میں قائم امین تکہ باربی کیو میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت سے ہوٹل کا ایک حصہ اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائربریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ سے ہوٹل میں الیکٹرانکس اور دیگر سامان جل گئیں، 40 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے
Комментарии