top of page

جہلم (رانا عاصم سے)امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

جہلم (رانا عاصم سے)امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول جھٹہ ہتھیال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوہاوہ کا دورہ کیا، امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف امتحانی ہال اور کمروں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔ طلباء کی حاضری شیٹ اور رول نمبر سلپس چیک کیں،انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کیلئے الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بغیر کسی خوف کے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page