top of page

جہلم!رانا جاوید نے سی ای او ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

رانا جاوید سی ای او ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں جس سے محکمہ تعلیم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا رانا جاوید انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں میرٹ پر کام کرنا ان کا وطیرہ ہے سی ای او ایجوکیشن کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے تمام سربراہان سکولز کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی بھی غیر قانونی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے سربراہان کو ہدایت کی کہ سکول کے فنڈز کا استعمال انتہائی دیانتداری سے کیا جائے الوداعی پارٹی یا اس نوعیت کی دیگر تقریبات کے لیے طلباء وطالبات سے مطلق فنڈز نا لیے جائیں وقت مقررہ پر اساتذہ کا اداروں میں پہنچنا ازحد ضروری ہے ذرائع کے مطابق تقریباً 90 کے قریب ایسے ملازم جن کی تعیناتی کسی اور جگہ ہے جبکہ کام دوسری جگہ پر کر رہے ہیں اس کے خلاف انہوں نے از خود نوٹس لے لیا ہے اب تمام ملازمین کو اپنی پوسٹنگ پلیس پر ہی کام کرنا ہوگا 90 ملازم کو اس وقت کی سی ای او ایجوکیشن کی آشیر باد حاصل تھی چونکہ یہ آمر غیر اخلاقی و غیر قانونی تھا یقیناً اس حکم نامے سے مثبت نتائج برآمد ہونگے تعلیمی زعماء دینہ نے رانا جاوید سی ای او ایجوکیشن جہلم نے جو حال ہی میں اقدامات اٹھائے ہیں ان کی نا صرف تعریف کی ہے بلکہ اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رانا صاحب مسلسل کام کر کے محکمہ تعلیم کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے نیز زیر التوا معاملات کو یکسوں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے محکمہ تعلیم نے بیرون ممالک جانے پر این او سی کی جو پابندی لگا رکھی ہے اب اس پر سو فیصد عمل ہوگا ماضی قریب میں ایک بہت بڑی اساتذہ کی تعداد بلاوجہ غیر قانونی طریقے سے این او سی لے کر بیرون ملک جا چکی ہے رانا جاوید صاحب بلاشبہ ایک محترک محنتی آفیسر ہیں بلاوجہ سیاسی مداخلت کی مطلق پرواہ نہیں کرتے ان کی تمام تر ہمدردیاں محکمہ تعلیم کے ساتھ وابستہ ہیں

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page