top of page

جہلم:رات گئے ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے کئی کارکن گرفتار اور رہا

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے کئی کارکن گرفتار اور رہا ، جہلم پولیس کے طرف سے کئ کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مار کر گرفتار کر لیا گیا ھے ، زرائع ، جبکہ تحصیل پنڈدادںخان ٹوبھہ سے بھی ریڈ کر کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نذر حسین گرداور سروبہ سے ملک عمران ملک حفیظ راجہ نیاز کو گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازا ں شخصی ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ۔ تھانہ للہ ٹاون کے ایریا سے تحریک انصاف کے گرفتار 4 کارکنوں چوہدری نذر حسین گرداور ملک عمران ملک حفیظ سروبہ راجہ نیاز علی بھیلوال کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ان کارکنوں کو گذشتہ رات پولیس نے گھروں سے گرفتار کیا تھا ۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئ کے سرگرم کارکنان کو ممکنہ احتجاج کے اندیشے کے پیش نظر گرفتا کیا گیا تھا ۔ زرائع کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کیلئے چھاپے مارے گئے اور چند گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔

0 comments
bottom of page