top of page

جہلم۔دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ایک منشیات فروش اور تین شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر لئے گئے

جہلم(رانا عاصم سے)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ایک منشیات فروش اور تین شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر رشید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 4کلو 460گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین خالد اور علی رضا کر گرفتار کرلیا، ملزم زین خالد سے 10لیٹر اور ملزم علی رضا سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page