جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار گمشدہ افراد کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا بچھڑوں کو اپنے سے ملوانے کی روایت برقرار ساجد بعمر 14 سال اور ماجد بعمر 10 سال جمعہ پڑھنے گئے جو لاپتہ ہو کر واپس گھر نہ آئے، ورثاء نے شک کیا کہ کسی نے اغواء کر لیا ہے ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے فوری مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بھائیوں ساجد اور ماجد کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا عبدالعزیز بعمر 14 سال اور عبدالرحمن بعمر 16 سال جو گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر باہر چلے گئے اور واپس گھر نہ آئے،ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بھائیوں عبدالعزیز اور عبدالرحمن کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا 19 سالہ ناصر قمر جس کا ذہنی توازن تندرست نہ تھا گھر سے باہر نکلا جو گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا،وقوعہ کی اطلاع پر ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود تھانہ کالا گجراں اور کانسٹیبل اورنگزیب نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ ناصر کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments