جہلم(نثار احمد مغل سے) پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن، سات پتنگ فروش گرفتار، بڑی تعداد میں پتنگیں اور قاتل دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان یاسر مشتاق اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم ارشد محمود سے 100عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں جبکہ ملزم یاسر مشتاق سے 270عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہباز اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 200عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 50عدد پتنگیں اور 15 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 85پتنگیں برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 50پتنگیں برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس اس امر کی یقینی بنائے گی کہ نہ صرف پتنگ باز بلکہ مالک بلڈنگ کو بھی پتنگ بازی کے مقدمہ میں چالان کیا جائے۔ پتنگ فروشی مہلک کھیل ہے، تفریح کے نام پر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
top of page
bottom of page
Comments