top of page

جہلم!دینہ سے تعلق رکھنے چکوال کے ڈی پی او کپٹن واحد محمود کو شاندار خدمات پر گورنر پنجاب کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ ویڈیو نیوز۔ پروفیسر خورشید ڈار سے


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)کیپٹن واحد محمود سپوت جہلم نے اپنے آبائی ضلع کا نام روشن کردیا کیپٹن واحد محمود جو اس وقت بحیثیت ایس ایس پی چکوال خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کا تعلق شہر دینہ سے ہے انہوں نے یہاں ہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی کیپٹن واحد محمود بحیثیت ڈی پی او مختلف اضلاع میں شاندار خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کی خدمات کا ہمیشہ حکومت وقت نے اعتراف کیا ہے جب کیپٹن واحد محمود راولپنڈی میں تعینات تھے انہوں نے انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا تھا آپ کی بہادری اور بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو محکمہ پولیس اعتراف کر چکا ہے صدر پاکستان نے ان کی شاندار خدمات کے پیش نظر ان کو تمغہ شجاعت سے نوازا ہے اور گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب میں گورنر پنجاب نے ان کو تمغہ شجاعت پہنایا


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page