top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم: دریائے جہلم  کے پر فضا مقام کو میونسپل کمیٹی نے کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا, شہری پریشان

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  دریائے جہلم  کے پر فضا مقام کو میونسپل کمیٹی نے کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا  دریائے جہلم پر تفریح کے لیے آنے والے شہری تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ تعفن زدہ ماحول میں تفریح کرنے پر مجبور ہوگئے  جبکہ دریائے جہلم میں دو بڑے سیوریج کے نالے بھی ڈال دئیے گئے جس سے آبی حیات کے لیے بھی خطرہ پیدا ہوچکا ہے  انتظامیہ شہریوں کو دریائے جہلم کے کنارے پر بھی صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے میں ناکام   تفصیلات کے مطابق  دریائے جہلم کے کنارے پر سیرو تفریح  کے لیے آنے والے شہریوں کو  انتظامیہ صحت مندانہ اور پر فضا ماحول فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی  دور دراز سے دریائے جہلم کی سیر کرنے والے لوگ تعفن زدہ ماحول میں انجوائے کرنے لگے میونسپل کمیٹی نے پورے شہر کی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کو دریائے جہلم کے کناروں پر پھینک دیا جس سے دریائے جہلم کا حسن بھی ماند پڑ گیا گرین بیلٹ بننے سے دریائے جہلم  گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا  بھلا ہو انتظامیہ کا جس نے شہریوں سے تفریح کا زریعہ بھی چھین لیا اور پر فضا مقام کو تعفن زدہ ماحول میں تبدیل کردیا جبکہ گرین بیلٹ کے ارد گرد بنے بھینسوں کے باڑوں کے مالکان نے جانوروں کے گوبر  سے  دریائے جہلم کے کناروں کو بھر دیا جس سے سیر کی غرض سے آنے والے شہریوں کے لیے سانس لینا بھی دشوار ہوچکا  جبکہ انتظامیہ نے دو بڑے سیوریج کے نالوں کے پانی کو بھی دریائے جہلم میں ڈال دیا جس سے دریائے جہلم کا پانی آلودہ ہوچکا جس سے آبی حیات کو بھی خطرہ پیدا ہوگیا دریائے جہلم کا شمار  تفریح  کے لیے پاکستان کے بڑے دریا  میں ہوتا تھا  لیکن  اب انتظامیہ کی غفلت کے باعث دریائے جہلم میں شہر بھر کا کچرا پھینکا جارہا ہے جس سے دریائے جہلم  کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کبھی دریائے جہلم عروج پر ہوتا تھا جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دیار غیر سے بھی آتے تھے لیکن آج اس دریائے جہلم کے حسن کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا دریا کے ہر طرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ چکے ہیں میونسپل کمیٹی نے پورے شہر کی گندگی اور غلاظت کو دریا کے کناروں پر پھینک دیا جس سے ہر طرف تعفن زدہ ماحول بن چکا  افسوس کہ اس ضلع کے انچارج ڈپٹی کمشنر بھی اس خوبصورت دریائے جہلم کے حسن کو چار چاند نہ لگا سکے اب تو دریائے جہلم اپنا اصلی حسن بھی کھو چکا شہریوں نے مزید کہا کہ خدا راہ کم از کم دریائے جہلم کے مقام کو تو صحت مندانہ ماحول میں رہنے دیا جاتا تاکہ شہری اس پر فضا مقام پر آکر کوئی تازہ اور تعفن سے پاک ماحول میں سانس لے سکتے محکمہ ماحولیات تو گہری نیند سو چکا جس کو پتہ ہی نہیں کہ صاف ماحول کون سا ہے شرم کا مقام ہے کہ کوئی بھی ادارہ اس ملک میں نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے �

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page