top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:خوش آمدید پاکستان۔ برطانیہ سے آنے والی فیملی کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم کے نواحی علاقہ میں برطانیہ سے آنے والی فیملی کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو برطانوی پاؤنڈ، طلائی زیورات، نقدی، پاسپورٹ اور موبائل بھی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں برطانیہ پلٹ فیملی کے ساتھ چک جمال روڈ پر ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے ، برطانیہ سے آنے والی فیملی اسلام آباد ایئر پورٹ سے اپنے آبائی گاؤں واناجا رہی تھی کہ تھانہ کالا گجراں کے علاقہ چک جمال روڈ پر ڈاکوؤں نے فیملی سے 6 ہزار برطانوی پاؤنڈز، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چھین لیے۔ مسلح ڈکیت تینوں خواتین سے برٹش پاسپورٹ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ تھانہ کالاگجراں کے علاقہ میں دس دنوں میں یہ تیسری ڈکیتی کی واردات ہے، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار نظر آنے لگے ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page