جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)جہلم کے علاقہ ویسٹ کالونی میں خاوند نے بیوی، بیوی کی کزن اور سوتیلے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ جہلم کی ویسٹ کالونی میں گورا قبرستان کے قریب پیش آیا اور فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت شاہد فاروق کے نام سے ہوئی، جو مقتولہ کا خاوند تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی، بیوی کی کزن اور 15 سالہ سوتیلے بیٹے بابر امین کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور تھانہ صدر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو کارڈن آف کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔قتل ہونے والوں کی شناخت رخسانہ، بابر اور سدرہ کے ناموں سے ہوئی ہے، چاروں لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور سول اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
جہلم:خاوند نے بیوی، بیوی کی کزن اور سوتیلے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا،بعد میں خود کشی کر لی
Updated: Sep 20, 2023
Comments