top of page

جہلم۔ حکومت پنجاب نے پنشنروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔ پنشن میں صرف پانچ فی صد اضافہ۔ سندھ میں 17فیصد

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)پنجاب کے محسن کش وزیر اعلی نے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے پینشن میں صرف 5 فیصد اضافہ۔چوہدری راشد محمود. تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم چوہدری راشد محمود نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ملازمین کے ساتھ ایک دفعہ پھر ظلم کیا گیا ہے۔ پنجاب ملازمین کے ساتھ براھمن ملازمین(بیورو کریسی) نے پھر منافقانہ چال چلی۔جب ان کی 30 پرسنٹ تو دوسروں کی 35 کیسے ھو سکتی تھی۔کیا مہنگائی صرف وفاقی ملازمین کیلئے ہے اور باقی صوبوں کے لیے ہے پنجاب کے صوبائی ملازمین زمین پہ نہیں بلکہ خلا میں رہتے ہیں؟ وفاقی ملازمین اور صوبہ سندھ ہر جگہ تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جبکہ پنجاب میں 35 کی بجائے 30 فی صد اور پینشن 17 کی بجائے صرف 5 فیصد اضافہ۔ نون لیگ کیا وفاقی ملازمین کی نمائندگی کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کیا صرف سندھ کے ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ پنجاب کی باری خاموش کیوں۔۔ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اور دیگر تنظیمیں اس پر بھر پور احتجاج کریں گی۔

0 comments
bottom of page