top of page

جہلم:حکومت پنجاب لیو انکیشمنث پینشن میں ترمیم واپس لے، چوہدری راشد محمود


جہلم(ظہیر عبّاس)حکومت پنجاب لیو انکیشمنث پینشن میں ترمیم واپس لے، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔چوہدری راشد محمود۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری راشد محمود گجر ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب لیو انکیشمنث پینشن میں ترمیم واپس لے، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔کسی بھی صورت سکولز کی پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے دیں گے۔ اے ای اوز اور ایس ایس ایز کو حکومت اپنے وعدے کے مطابق ریگولر کرے۔یہ اعلی تعلیم یافتہ محکمہ تعلیم کا اثاثہ ہیں۔ان کے آنے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ لیوانکیشمنٹ ملازمین کا حق ہے اور ہم اپنے حق کا دفاع کریں گے۔بیورو کریسی کو نوازا جا رہا ہے کروڑوں روپے کی گاڑیاں ان کو دی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی سہولیات ان کو دی جارہی ہیں جن کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم نے پر امن احتجاج کیا ہے اگر ہمارے مطالبات منظور نا کیے گئے تو ہم سکولوں کی تالہ بندی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیوں کہ اب ملازمین بھی جاگ گئے ہیں۔

0 comments
bottom of page