top of page

جہلم حلقہ پی پی25میں ندیم خادم کی حمایت کرونگا،وہ میرے قبیلہ کا حصہ ہے،کسی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی،تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں سپورٹ کے لئے رابطے کیے۔چودھری غلام احمد زمرد


جہلم(چوہدری سہیل عزیز) جہلم حلقہ پی پی25میں ندیم خادم کی حمایت کرونگا،وہ میرے قبیلہ کا حصہ ہے، کسی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی،تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں سپورٹ کے لئے رابطے کیے ، ان خیالات کا اظہار جہلم کی نامور سیاسی شخصیت و سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد نے مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 25 سے امیدوار چوہدری ندیم خادم سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد کیا انہوں نے کہا کچھ عرصہ سے سیاسی سرگرمیاں منقطع کی ہوئی تھیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے دوست میری حمایت حاصل کرنے کے لئے مجھ سےرابطے اور ملاقاتیں کر رہے تھے ہم نے موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری ندیم خادم کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ ہمارے قبیلے کا حصہ ہے اور اس کا بھرپور ساتھ دیں گے،

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page