top of page

جہلم:حلقہ پی پی 26 میں سیاسی درجہ حرات گرم ہوگیا سیاسی حلقوں میں بڑی تبدیلیاں متوقع

جہلم حلقہ پی پی 26 میں سیاسی درجہ حرات گرم ہوگیا سیاسی حلقوں میں بڑی تبدیلیاں متوقع

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے ) ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 26 میں بڑی سیاسی تبدیلیاں متوقع ھیں۔حلقہ میں سیاسی درجہ حرات گرم ہوگیا ھے

راجہ شاہ نواز علی خان سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی PP-26 کے کزن راجہ شہروز علی خان کی شادی پر سیاسی رہنماؤں کا اکٹھ،راجہ شاہ نواز علی خان نے 2018 کے الیکشن میں چوہدری رستم جٹ للہ گروپ نے راجہ شاہ نواز علی خان کی بھرپور حمایت و سپورٹ کی تھی اسی سپورٹ کرنے کی وجہ سے حاجی ناصر گروپ اور چوہدری رستم جٹ للہ گروپ میں تاحال کشیدگی پائی جاتی ہے،لیکن پی ٹی آئی کے راجہ شاہ نواز علی خان سابق امیدوار PP-26 نے اپنے حمایتی گروپ چوہدری رستم کی قربانیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے حاجی ناصر گروپ جو کہ چوہدری رستم جٹ للہ گروپ کے مخالف ہے کو اپنے کزن کی شادی پر مدعو کیاجس پر چوہدری رستم جٹ للہ گروپ نے ناراضگی کا اظہار کیا، اور شادی کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے جس وجہ سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں راجہ شاہ نواز علی خان یونین کونسل للہ میں اپنی سپورٹ کھو چکے ہیں،جو کہ شاہ نواز علی خان کے لیے انتہائی بڑا جھٹکا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page