top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:‌ حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شامل

ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk جہلم: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں سامنے آ گئیں، قومی اسمبلی کے بعد جہلم کے صوبائی حلقوں کے نمبر بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ ابتدائی حلقہ بندیوں میں 1998 والا فارمولا دوبارہ دوہرا دیا گیا۔ دیہی علاقے این اے 61 میں اور شہری علاقے این اے 60 میں شامل کر دیئے گئے۔ جہلم کو دو حصوں (دیہی اور شہری) میں تقسیم کر دیا گیا۔ جہلم کے شہری علاقے این اے 61 سے فارغ کر کے این اے 60 میں شامل کر دیئے گئے۔حلقہ این اے 60 جہلم ون اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کی ابتدائی حلقہ بندیاں ابتدائی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے 60 جہلم ون میں سوہاوہ، دینہ اور جہلم کا شہری علاقہ جبکہ حلقہ این اے 61 ٹو میں جہلم دیہی، پنڈدادنخان، سوہاوہ اور دینہ کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 60 جہلم ون اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کی ابتدائی حلقہ بندیاں ابتدائی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے 60 جہلم ون میں سوہاوہ، دینہ اور جہلم کا شہری علاقہ جبکہ حلقہ این اے 61 ٹو میں جہلم دیہی، پنڈدادنخان، سوہاوہ اور دینہ کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کے بعد ضلع جہلم کے صوبائی حلقوں کے نمبر تبدیل ہو گئے ہیں۔ تحصیل سوہاوہ اور دینہ کو شامل کر کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون بنایا گیا ہے، جہلم اور دینہ کے چند علاقے شامل کر کے حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو جبکہ حلقہ پی پی 26 تھری میں تحصیل پنڈدادنخان مکمل اور جہلم کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی24جہلم ون، حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو اور پی پی 26 کی ابتدائی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 28 ستمبر سے اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کیلئے شائع کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے، اعتراضات پر سماعت 25 نومبر تک ہوگی۔الیکشن کمیشن اعتراضات پر فریقین کا مؤقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک فیصلے کرے گا،حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول دیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراضات ووٹر یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گا

جہلم:‌ حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شامل

جہلم:‌ حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شاملحلقہ این اے 60 جہلم ون اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کی ابتدائی حلقہ بندیاں ابتدائی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے 60 جہلم ون میں سوہاوہ، دینہ اور جہلم کا شہری علاقہ جبکہ حلقہ این اے 61 ٹو میں جہلم دیہی، پنڈدادنخان، سوہاوہ اور دینہ کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقوں کے بعد ضلع جہلم کے صوبائی حلقوں کے نمبر تبدیل ہو گئے ہیں۔ تحصیل سوہاوہ اور دینہ کو شامل کر کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون بنایا گیا ہے، جہلم اور دینہ کے چند علاقے شامل کر کے حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو جبکہ حلقہ پی پی 26 تھری میں تحصیل پنڈدادنخان مکمل اور جہلم کے دیہی علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

جہلم:‌ حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، شہری علاقے این اے 60 اور دیہی علاقے این اے 61 میں شاملحلقہ پی پی24جہلم ون، حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو اور پی پی 26 کی ابتدائی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 28 ستمبر سے اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کیلئے شائع کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے، اعتراضات پر سماعت 25 نومبر تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن اعتراضات پر فریقین کا مؤقف سننے کے بعد 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک فیصلے کرے گا،حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول دیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراضات ووٹر یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page