top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:حلقہ این 60 سے چودھری فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا

دینہ(رانا محمد عاصم سے)حلقہ این اے 60جہلم ون سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ آگیا۔ چودھری فرخ الطاف نے سب سیاسی پہلوانوں کو بچھاڑ دیا۔ٹکٹ مل گیا۔چودھری فرخ الطاف کے قریبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ٹکٹوں کے معاملے میں پھنسی ھوئی تھی۔مسلم لیگ ن حلقہ این اے 60جہلم ون سے چودھری ندیم خادم،بلال اظہر کیانی اور چودھری فرخ الطاف ٹکٹ کے امیدوار تھے۔ بالاآخر قرعہ چودھری فرخ الطاف کے نام نکل آیا۔ چودھری فرخ الطاف کو ٹکٹ ملنے کی خبر سن کر ان کے حامیوں میں زبردست جوش و جزبہ پیدا ہو گیا ہے


0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page