top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دھاندلی کر کے جتوایا گیا،حسن عدیل ایڈووکیٹ

جہلم(رانا عاصم سے) پاکستان تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدوار حلقہ این اے 60حسن عدیل نے کہا کہ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دھاندلی کر کے جتوایا گیا۔ وہ جہلم، دینہ اور سوہاوہ سے ہارا ہے، وہ تو اپنے علاقہ بدلوٹ، ملوٹ سے بھی ہارا ہے۔ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسن عدیل نے جہلم میں آر او دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر وہ نہیں اصلی شیر میں ہوں، عمران خان کے ووٹر کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، ہماری قانونی جنگ جاری رہے گی۔ جہلم کے ببر شیر حسن عدیل کا گیدڑ بلال اظہر کیانی کو قانونی عمل میں گھسیٹنے کا اعلان : جہلمی عوام کے حق پر ڈاکا نامنظور۔اس سے قبل حسن عدیل نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ ہمارے ساتھ ایک اور ظلم کیا جارہا ہے، کچھ پرائزئیڈنگ آفیسر نے ہمیں کال کرکے اطلاع دی ہے کہ پرائزئیڈنگ افسران کو دوبارہ آر او آفس بلوا کران سے دوبارہ جعلی 45فارم پر دستخط کروائے جارہے ہیں۔ آزاد امیدوار نے کہا کہ ہماری 50ہزارسے زائد لیڈ کو ختم کرکے دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا، اس کو کور کرنے لیے جعلی ووٹیں بھی ڈالی جارہی ہے۔ دوسری جانب حلقہ این اے 61 جہلم ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ آر او آفس ڈگری کالج جہلم میں جعلی 45فارم تیار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 61 سے 17ہزار سے زائد لیڈ سے جیتے ہیں، پرائزئیڈنگ عملہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائے کہ وہ جعلی 45فارم تیار کرکے نہیں آئے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page