top of page

جہلم:حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل بری طری متاثر ھونے کا اندیشہ

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل بری طری متاثر ھونے کا اندیشہ ، ادھر تھریشر مشینوں کے مالکان نے منہ مانگے ریٹ مانگنے پر کسانوں کو دن کو تارے دکھانے شروع کر دیے ، ز من پسند اور منہ مانگے ریٹ پر ڈپٹی کمشنر تھریشر مالکان کو نرخنامے جاری کریں ، زمینداروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ھونے کو ھے اور بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل پہلے ہی متاثر ھو چکی ھے ۔ ادھر تھریشرمالکان نے گندم کٹائی کیلئے من مانے ریٹ مانگنے شروع کر دیے ہیں جبکہ زمیندار پہلے ہی مہنگائی سے بری طرح متاثر ھو چکا ھے۔ جس سے چھوٹے زمیندار بری طرح متاثر ھو کے رہ گیا ھے اور شدید پریشانی کا شکار ھے ۔ چھوٹے زمینداروں نےڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ گندم کی کٹائی کیلئے تھریشر مالکان کو سرکاری نرخنامہ جاری کریں تاکہ زمیندار من مانے ریٹ دینے سے بچ سکیں ، چھوٹے زمینداروں کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ تھریشر مشینوں والوں نےفی گھنٹہ ریٹ بہت زیادہ کر رکھے ہیں۔ اس سال تھریشر مشین مالکان کی طرف سے گندم کٹائی کیلئے فی گھنٹہ ریٹ 5 ہزار سے 6 ہزار تک کا مطالبہ کیا جا رہا ۔ یہ منہ مانگے ریٹ چھوٹے زمینداروں کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی ہے اس پر ڈپٹی کمشنر ایکشن لیکر سرکاری نرخنامہ جاری کریں چونکہ پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے کسانوں کا کافی نقصان ھونے کا اندیشہ ھے ۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page