top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)سوہاوہ کے نواحی علاقے پیل مرزا میں 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، ملزم فرار

سوہاوہ کے نواحی علاقے پیل مرزا میں 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، ملزم فرار

جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار): تھانہ سوہاوہ کے نواحی گاؤں پیل مرزا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اوباش نوجوان ٹھیکیدار محمد شبیر نامی شخص نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر ملزم ٹھیکیدار محمد شبیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ملزم محمد شبیر جو پیل مرزا کا رہائشی ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے ۔ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page