top of page

جہلم:حاضری یقینی بنائیں، کسی استاد کو احتجاج یا ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں ہے،سی ای او ایجوکیشن



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)اپنے متعلقہ ڈومین کے اسکولز میں بچوں اور عملے کی حاضری یقینی نہ بنانے والے فیلڈ افسران کو محکمانہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔محکمہ ایجوکیشن جہلم۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے گزشتہ روز ایک سرکلر جاری کیا۔جس میں ضلع جہلم کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو یہ ہدایت جاری کی گئی کہ ضلع جہلم کے تمام پبلک اسکولوں میں طلباء اور عملے کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔کسی استاد کو احتجاج یا ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔حکومت کے خلاف بینرز سختی سے منع ہیں۔انسداد ڈینگی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ھدایت بھی جاری کی گئی۔مسائل پیدا کرنے والوں کو نمایاں کر کے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا۔سکولز میں طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔مذکورہ بالا ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ متعلقہ افسر نے جان بوجھ کر جاری کردہ احکامات کی عدم تعمیل کی ہے۔ اس لیے اس کو محکمانہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔جہلم کی سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ زور زبردستی اور انتقامی کاروایاں کرنے کی بجائے انتظامیہ اساتذہ کے ساتھ مل کر اس سنگین مسلے کا حل نکالے تا کہ ضلع میں معطل تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page