top of page

جہلم:جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پہلےمرحلے میں سولہ کلومیٹر کے ٹارگٹ ایریا پرتیزی سے کام جاری

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جی ٹی روڈ گرین بیلٹ کی بحالی اور خوبصورتی کا کام جاری ہے ، پہلے مرحلے میں سولہ کلومیٹر کے ٹارگٹ ایریا پر کام کیا جا رہا ہے جہاں شجر کاری بھی کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کے ویژن اور ہدایات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جادہ دینہ جی ٹی روڈ کے گریں بیلٹ پر کام جاری وساری ھے جہاں پہلے مرحلے میں سولہ کلو میٹر تک کے ایریا کو کور کیا جائے گا جہاں زمین کو ہموار کرکے صفائی ستھرائ اور گرینری لگائی جائ گی اور بعد ازاں شجر کاری بھی کیبجائے گی جس سے جہلم جی ٹی روڈ خوبصورت دکھائ دے گا ۔ اس مقصد کو مکمل کرنے کی خاطر گرین بیلٹ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد گرین بیلٹ کی صفائی اور شجر کاری کا کام مکمل کر لیا جائے ۔


0 comments
bottom of page