top of page

جہلم :جہلم ٹریفک پولیس کی نااہلی چنگ چی رکشےعوام کے لئے وبال جان بن گئے جہلم سول لائن ،ریلوے روڈ،تحصیل روڈ چوک اہلحدیث چاندنی چوک و شاندار چوک غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن گئے

جہلم جہلم ٹریفک پولیس کی نااہلی چنگ چی رکشہ عوام کے لئے وبال جان بن گیا

جہلم سول لاٸن ،ریلوے روڈ،تحصیل روڈ چوک اہلحدیث چاندنی چوک و شاندار چوک غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن گئے

جہلم ٹریفک پولیس کاعملہ سب اچھا میں مصروف

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے )

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کاعملہ منتھلیاں لے کر خاموش گذشتہ کئی سالوں سے جہلم شہر کے مرکزی علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو ٹریفک پولیس کاعملہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے سول لاٸن روڈ شہر کی مین شہ رگ ہے جو اسکول چھٹی ٹاٸم سول لاٸن روڈ اور ریلوے روڈ گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے سے شدید گرمی میں اسکول کے بچوں اور بزرگ مسافروں کا برا حال ہو جاتا ہے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اے سی کمرے تک محدود ڈی ایس پی ٹریفک عملہ اور ٹریفک کنڑول کرنے میں مکمل طور پر ناکام جب کہ موجودہ حالاتِ میں ٹریفک پولیس کی کمی کو پورا کرتے ہوئے اب تو لیڈیز ٹریفک پولیس سٹاف بھی موجود ہیں اور پھر بھی ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہیں جس پر ہماری پیشہ ورانہ صحافتی ٹیم نے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے دیکھا کہ جہلم شہر کے مرکزی علاقوں ریلوے روڈ چاندنی چوک اور شاندار چوک ،گنبدوالی مسجد ،چوک اہلحدیث میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ سڑک کے درمیان بن چکے ہیں جبکہ ہمارے معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریفک پولیس سب اچھا کی رپورٹ پر عمل پیرا ہونے کے بعد رشوت وصول کر کے اپنی دیہاڑی چمکانے میں مصروف عمل ہے اور جیسے ہی کوئی افسر کی وائرلیس پر لوکیشن سٹی سرکل شاندار چوک جہلم کی آتی ہے تو وہ فوری طور پر تمام اہلکار حرکت میں آ جاتے ہیں اور جیسے ہی وہ موومنٹ گزر جاتی ہے تو

جب چلے گئے افسران

اب ڈر کاہے کا

یعنی کہ ا

اندھیر نگری اور چوپٹ راج

اور یہی پوزیشن کافی عرصہ سے چل رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز و آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نوٹس لیں تاکہ غریب اور بے بس عوام کو شہر کے مرکزی علاقوں میں آنے جانے میں آسانی ہو

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page