top of page

جہلم:جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ۔ کریانہ کی دکانوں سے بھی بوتلوں میں پٹرول ملنے لگا

جہلم(چوہدری عابد محمود Jhelumnews.uk)جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ۔ کریانہ کی دکانوں سے بھی بوتلوں میں پٹرول ملنے لگا۔ سول ڈیفنس انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھرمیںجگہ جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ جبکہ سول ڈیفنس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کریانہ کی دکانوں سے بھی بوتلوں میں پٹرول دستیاب ہے۔ متعدد بار حادثات ہوئے اس غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آج تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ شہریوں نے کمشنرراولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرسمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

0 comments
bottom of page