top of page

جہلم:جعلی سرکاری افسر بن کر دوکانوں کی چیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار



Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم (ظہیرعباس)ایس ایچ او جلالپور شریف محمد اعجاز قریشی اور ٹیم کی اہم کاروائی، جعلی سرکاری افسر بن کر دوکانوں کی چیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف محمد اعجاز قریشی اور ٹیم نے اہم کاروائی کی، جعلی سرکاری افسر بن کر دوکانوں کی چیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی،ملزم سے جعلی سرکاری دستاویزات بھی برآمد کیے گیے، ملزم آصف علی نے میری دوکان پر آ کر خود کو پرائس کنٹرول آفیسر ظاہر کیا اور گاہکوں کے ساتھ توں تکرار شروع کر دی،درخواست دہندہ،ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سادہ لوح شہریوں کے ساتھ نوسربازی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

0 comments
bottom of page