جہلم(مہربان حسین چوہدری) جہلم میں جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ بہاری گراؤنڈ بلال ٹاؤن جہلم میں منعقد کیا گیا جس میں جہلم اور گردونواح کی فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل الفتح وائٹ اور آئیڈیل ایف سی کے درمیان کھیلا گیا، الفتح وائٹ نے مقابلہ 1-3 سے جیت لیا، ۔کھیل کے میدان میں خصوصی آمد مپربان حسین چوہدری صدرڈسٹرکٹ یونین آف جنرلسٹ جہلم کےعلاوہ دیگر مہمان گرامی اور کثیر تعداد میں لوگوں نےشرکت کی اور میچ دیکھا ۔بعد ازاں جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہا کہ کیسے تم کو ان کی عکاسی کرتے ہیں آجکل کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہوئے ہیں اور اس کی جگہ موبائل فون نےلےلی ھے۔ نوجوانوں کا بہت کم کھیل کی طرف رجحان ہے ۔اور متعلقہ ادارے بھی اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ کھیل کے گراؤنڈ اس وقت ویران پڑے ہوئے ہیں جب کہ ایک صحت مند اور پڑھا لکھا نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی کھیلوں کو فروغ دیں اور نئی نسل کو اس طرف راغب کریں تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر وطن کا نام روشن کر سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments