top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:جشن آزادی پر سی سی او ایجوکیشن جہلم کی سکولوں سے فنڈز کی وصولی۔ انکوائری اور تحقیقات لازمی

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelummews.uk) ضلع جہلم میں کامیاب ترین یوم آزادی کی تقریبات کا منعقد کرنے کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر جہلم کو جاتا ہے اس حوالے سے ضلع جہلم کے صحافیوں کا کردار مثالی تھا انہوں نے لوگوں کے اندر شعور آگاہی کا جزبہ پیدا کیا سی ای او ایجوکیشن جہلم کا سکولوں سے فنڈز حاصل کر کے قومی پرچم بنانا تنقید کا نشانہ بن گیا ریاض گوندل نمائندہ 92 اور مصطفیٰ بٹ کی جرت مندانہ تنقید مثالی تھی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے 14 اگست سے قبل متحرک ہو کر شایان شان طریقے سے آزادی کی تقریبات منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا تھا اس حوالے سے انہوں نے تمام وسائل قانون کے مطابق استعمال کیے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جگہ جگہ تقریبات منعقد کیں قومی جھنڈے لہرائے نیز عمارتوں پر چراغاں کیا بلاشبہ اس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر جہلم کو جاتا ہے تاہم اس حوالے سے جہلم کے صحافیوں کا کردار انتہائی مثالی تھا انہوں نے شہریوں کے اندر شعور آگاہی کا جزبہ پیدا کیا اس طرح ڈپٹی کمشنر جہلم کے وژن کے مطابق کامیاب تقریبات ہوئیں مقام افسوس ہے کہ سی ای او ایجوکیشن جہلم کا سکولوں سے فنڈز حاصل کر کے قومی پرچم بنانا تنقید کا نشانہ بن گیا مرد حر ریاض گوندل نمائندہ92 اور مصطفی بٹ کے جرت مندانہ تنقید مثالی تھی صحافیوں کی اکثریت نے اس پر کھل کر تنقید کی ذرائع کے مطابق محترمہ سی

ای او ایجوکیشن جہلم نے تمام ہائی سکولوں سے دو ہزار سے جبکہ ایلیمنٹری سکولوں سے پندرہ سو روپے حاصل کیے اسی طرح پرائمری سکولوں سے ہزار روپیہ فی سکول حاصل کیا اس طرح یہ رقم لاکھوں روپے بنتی ہے محترمہ نے قومی پرچم بنانے پر کتنی رقم خرچ کی ہے کتنی رقم بچ گئی ہے کیا رقم وصول کرنے کے بعد اداروں کو رسید دی گئی ہے بلاشبہ سی ای او ایجوکیشن جہلم کا جذبہ اور نیت شاید درست ہو مگر قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ان کا یہ فعل قابل اعتراض ہے اس حوالے سے انکوائری کا ہونا ازحد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر جہلم نے تقریبات منعقد کرنے کا حکم جاری کیا تھا فنڈز کی وصولی کا ذکر نہیں ہے اتنی زیادہ رقم خرچ کرنے پر بحیثیت پاکستانی ہمارے سر جھک گئے ہیں موجودہ سی ای او ایجوکیشن جہلم سے پہلے جتنے بھی سی ی او ایجوکیشن جہلم رہیں ہیں مثلا چوہدری معروف صاحب سید مظہر شاہ صاحب ڈاکٹر اسد صاحب ڈاکٹر سیف صاحب دیانتداری کا منہ بولتا ثبوت تھے ان کے دور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی کی تقریب ہوا کرتی تھی جہاں پر تاریخ سے باخبر اساتذہ لیکچر دیا کرتے تھے اس دفعہ کسی بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ایسا نہیں ہوا اس مقام پر دو اداروں نے یوم آزادی کی تقریب مثالی منعقد کر کے رول ماڈل کا کام کیا ہے ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم نے اپنے محکمے کے تمام ملازمین کو مدعو کر کے خوبصورت انداز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا اور تمام اخراجات خود برداشت کیے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی ڈپٹی کمشنر جہلم مہمان خصوصی تھے کیک کاٹنے کے بعد ڈی سی کی ہدایت پر کیک کو مریضوں میں تقسیم کیا گیا جملہ اخراجات ایم ایس جہلم اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے برداشت کیے تھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page