top of page

جہلم! جادہ کی معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق امین گجر مانچسٹر میں انتقال کر گئے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم جادہ کی معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق امین گجر رضائے الہی سے مانچسٹر انگلینڈ میں انتقال کرگئے ،مرحوم چوہدری اشفاق امین أف جادہ جہلم پاکستان اور انگلینڈ مانچسٹر کی معروف کاروباری سیاسی سماجی فیملی کے چشم وچراغ تھے جو کہ چند ماہ سے علیل تھے ،اوران دنوں انگلینڈ مانچسٹر میں زیرعلاج تھے، چوہدری اشفاق امین گجر مرحوم، چوہدری ساجدامین چیئرمین گوجر یوتھ فورم جہلم ،چوہدری محمداخلاق،چوہدری افتخارامین اورچوہدری عابدامین کے بڑے بھائی تھے،اورانکاجہلم کے سماجی سیاسی وعوامی حلقوں میں اہم مقام تھا،حسن اخلاق کے پیکر تھے،ان کے والد محترم چوہدری محمدامین مرحوم بھی جہلم کی معروف سماجی شخصیت تھے،اورانکے خاندان کی سماجی خدمات کا احاطہ بہت وسیع ہے، چوہدری اشفاق امین گجر آف جادہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی جہلم کے تمام سیاسی سماجی حلقے سوگوارہیں۔اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعائوں کاسلسلہ جاری ہے۔نمازجنازہ کااعلان بعد میں کیاجائیگا۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page