top of page

جہلم:تین روز بارش کے بعد پورے شہر کو مکمل طور پر صاف ستھرا کیا جائے،ڈی سی



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)شہر میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تین روز بارش کے بعد پورے شہر کو مکمل طور پر صاف ستھرا کیا جائے، بارشوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے تمام عملہ اور مشینری پوری مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہی، شہر میں صفائی کا نظام مستقل بنیادوں پر قائم ہے، پورے شہر سے عرصہ دراز سے پڑے تمام کچرے کے ڈھیروں کو ختم کر دیا گیا ہے، صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر پورے شہر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھے ہوئے ہے، یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے شہر کے مختلف حصوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام اور سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page