top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم: تین تھانوں کے سامنے چوروں کی نقب۔ 6 کروڑ روپے مالیت کے برینڈڈ موبائل فون لے اڑے۔پولیس سوتی رھی

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان Jhelumnews.uk) جہلم۔ چراغ تلے اندھیرا تھانہ سول لائن،تھانہ سٹی، تھانہ صدر کے بالکل سامنے 6کروڑ کی چوری ۔جہلم پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ۔جہلم کے وسط میں مشہور شاہراہِ مشین محلہ روڈ تینوں تھانوں کے سامنے اور دو ڈی ایس پیز کے دفاتر کے عین سامنے تاریخ کی سب سے بڑی چوری مشہور کاروباری شخصیت ملک غلام رسول کی موبائل شاپ پر چوروں نے نقب لگا کر 6کروڑ روپے مالیت کے برینڈڈ موبائل فون لے اڑے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی سماجی،سیاسی،اورمذہبی حلقوں نے آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے پولیس کی ناقص کارکردگی پر فی الفور کاروائی کا مطالبہ کر دیا تاجر برادری بھی عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں تاجر برادری نے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے ہمارے تاجر بھائی کے چوروں کو جلد سے گرفتار کریں نہیں تو جہلم بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page