جہلم(رانا محمد عاصم سے) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیرقیادت محکمہ نے رواں موسم شکار کے دوران ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں فیلڈ کی موثر مانیٹرنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس کے نتیجے میں آئے روز غیر قانونی شکار یوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں اور ایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران وائلڈ لائف سالٹ رینج ریجن نے تیتر کے غیر قانونی شکار کی پاداش میں سات شکاریوں کو گرفتارکرکے مبلغ تین لاکھ پینتالیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف جہلم نے آڈھا ہنٹنگ سے تیتر کے چار شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں مبلغ پچپن ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ ایک شکار پارٹی کی بندوق بھی مستقل ضبط کرلی۔ اسی طرح کی دیگر کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع چکوال عدنان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈھوک برز میں تیتر کے غیر قانونی شکار میں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کرکے چالان مرتب کیا تاہم ملزمان کی درخواست پر مبلغ دو لاکھ نوے ہزار محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کرکے کیس نمٹا دیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک ماہ قبل ہونے والی 11لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگ گیا، سابق ڈرائیور ہی چور نکلا، پولیس نے ملزم کو...
bottom of page
Comments