top of page

جہلم!تہرے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا

 

جہلم ( ڈاکٹراعجاز اعوان ) تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک نثار احمد کی ایک اور بڑی کامیابی ، تہرے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او جہلم نے ملک نثار اور آنکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ھے تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس کی بڑی کارروائی تہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر ھے ۔ جس سے آلہ قتل کی برآمدگی کرنا مقصود ھے۔ ملزمان افضل اور جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان عمران، راجہ سہیل اور تمثیلہ کی ضمانت معزز عدالت سے کنفرم ہو چکی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا تنازعہ زمین کی وجہ سے پیش آیا تھا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ 03 شہریوں کو فائرنگ کر کے جانبحق جبکہ 01 شہری کو زخمی کیا تھا وقوعہ میں باپ اور 02 بیٹے جانبحق جبکہ 01 بیٹا زخمی ہوا تھا جانحق ہونے والوں کی شناخت محمد بشیر، دانیال اور زریاب کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ملزم نے واقعہ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے دور دراز علاقوں میں پناہ لے رکھی تھی ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ڈی پی او جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ مقدم رکھے گی، شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page