top of page

جہلم:تھانہ چوٹالہ کے علاقہ النگ میں فائرنگ سے شہری چودھری رستم جاں بحق ہو گیا۔ڈی پی او کا نوٹس

جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعواں ) تھانہ چوٹالہ کے علاقہ النگ میں فائرنگ سے شہری جاں بحق۔

واقعہ گھریلو رنجش کے باعث پیش آیا ، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر کو موقع پر پہنچے کاحکم ، جس پر ڈی ایس پی صدرفوری طور پر موقعہ پر پہنچے اور ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ایس ایچ او چوٹالہ اور آنکی ٹیم پہلے سے موقعہ پر موجود تھی، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر میڈیکل کروایا اور ضروری قانونی کاروائی مکمل کی ۔ مقتول کی شناخت چوہدری رستم کے نام سے ہوئی ھے جو موضع النگ کا رہائشی ھے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کی وجہ سے پیش آیا ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او کے مطابق لا قانونیت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

0 comments
bottom of page