top of page

جہلم!تھانہ چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی،19 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

 

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی  ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم نے 19 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے  تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم نے کچھ روز پہلے 19 سالہ لڑکے کو  فون کر کے باہر بلایا اور کھیتوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا  لڑکے کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں  ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش 

0 comments
bottom of page