top of page

جہلم :تھانہ چوٹالہ ،تھانہ ڈومیلی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت2منشیات فروش گرفتار

جہلم(چودھری سہیل عزیز) جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت2منشیات فروش ملزمان گرفتار ، ملزمان سے رائفل223بور معہ 137روندز،600گرام چرس اور 20لیٹر شراب برآمد ،الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شیر افضل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے رائفل223بور معہ137روندزبرآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صغیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 600گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملز م فرحان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



0 comments
bottom of page