top of page

جہلم:تعلیمی کانفرنس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی. پروفیسر شریف ساجد.

تعلیمی کانفرنس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل

کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی. پروفیسر شریف ساجد.

جہلم (محمد زاہد خورشید) 23 جنوری کو اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے زیر اہتمام نجی تعلیمی اداروں کی ایک تعلیمی کانفرس منعقد ہورہی ہے. ضلع جہلم ایپسما کے صدر جناب پروفیسر شریف ساجد نے ایپسما تحصیل پنڈدادن خان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور تحصیل پنڈدادن خان کے عہدے داروں اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی. انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس انشاء اللہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی. اس کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت جناب ڈاکٹر جمال ناصر ہونگے. اس کے علاوہ راولپنڈی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین جناب عدنان خان، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب کاشف ادیب جاودانی کے علاوہ ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے مرکزی عہدے داران کیساتھ ساتھ جہلم، چکوال، راولپنڈی اور آٹک اضلاع کے عہدے داران اور تمام تحصیلوں سے عہدے داران اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے. ایپسما تحصیل پنڈدادن خان کے صدر جناب ممتاز احمد اور جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین کاظمی نے تعلیمی کانفرس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ تحصیل پنڈدادن خان سے بڑی تعداد میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اس میں شرکت کریں گے.

0 comments
bottom of page