جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk) ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جہلم کو عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ بنانے میں ایڈووکیٹ فرحت کمال اور ان کی فیملی کا تعاون جاری ہے۔سماجی زعماء کا اظہار تشکر.تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی ذاتی دلچسپی اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جہلم میں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔آج بھی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی نے مذکورہ سکول کے لیے 15 سیلنگ فین کا عطیہ دیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان ، پرنسپل ادارہ عمارہ راجہ اور قاضی فہیم اللہ ایجوکیشن آفیسر قائداعظم اکیڈمی جہلم بھی موجود تھے۔ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی نے مذکورہ سکول کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں الیکٹرک ورک کے تمام اخراجات اپنے ذمے لے رکھے ہیں۔الیکٹرک ورک کے علاوہ بھی وہ سکول کی بہتری کے لئے ہر قسم کا مالی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء ڈپٹی کمشنر جہلم کے ویژن کے مطابق بچوں کو کم سے کم اخراجات میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ مالی وسائل کی کمی کیوجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک اسکول جہلم میں اعلی تعلیم یافتہ سٹاف ہے جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مذکورہ سکول والدین کی توجہ کا مرکز ہے اور وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا رخ کر رہے ہیں۔آخر میں تمام شرکاء نے فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
top of page
bottom of page
Comments