top of page

جہلم! تشدد زدہ برہنہ ویڈیو۔آن لائن گاڑی کا جھانسہ۔مری کے نوجوان کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ۔ قصور سے اغواء۔ دو کروڑ کی ڈیمانڈ۔۔۔۔۔۔۔جہلم(رانا محمد عاصم سے)


جہلم(رانا محمد عاصم سے)

مری کے نوجوان کچے کہ ڈاکوؤں کہ نرغے میں آ گئے ڈاکوؤں کی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے گھر والوں سے دو کروڑ روپے کی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نوجوان کی تشدد زدہ برہنہ حالت میں ویڈیو میڈیا پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان شفقت ستی اور اویس ستی اسی ماہ کے شروع میں آن لائن گاڑی دیکھ کر خریدنے کی غرض سے قصور پہنچے جہاں سے کچے کے ڈاکوؤں نے دونوں کو اغواء کر لیا۔بعدازاں نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور برہنہ حالت میں اویس ستی کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو بھیج دی۔ساتھ ہی دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کو اسلحے کی نوک پرگھر والوں سے پیسوں کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کے گھر والوں نے مرکزی و پنجاب حکومت سے نوجوانوں کی فوری بازیابی کی اپیل کی ھے۔ ادھر عوامی حلقوں نے نوجوانوں کو آن لائن گاڑیاں اور دیگر سامان خریدنے پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اور بغیر تحقیق کے کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے سے منع کیا ھے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page