جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) شہریوں کی طرف سے دریائے جہلم کے تینوں پل بند ہونے سے متاثر ہونے والے افراد کو پانی اور کھانے کے انتظامات جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ چکی شدید گرمی میں ڈرائیور کنڈیکٹر اور مسافروں کا برا حال مخیر حضرات سے پانی اور کھانے کا بندوبست کرنے کی مزید اپیل تفصیلات کے مطابق دو روز سے دریائے جہلم کے تینوں پلوں کو بند کرنے سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں جس سے شدید گرمی میں ڈرائیور کنڈیکٹر اور مسافروں کا برا حال کچھ شہریوں نے ان افراد کے لیے ٹھنڈے پانی اور کھانے کے انتظامات بھی کیے لیکن تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ پانی اور کھانے پینے کی چیزوں کو مکمل نہیں کر رہے جبکہ مخیر حضرات نے بھی دل کھول کر ان کو ٹھنڈا پانی پلانے کا بندوبست کیا شیخ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ڈرائیور کنڈیکٹر اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہے جن کے لیے ہم ان کو پانی اور کھانا پورا نہیں کرسکتے ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے لیے پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست کریں کیونکہ شدید گرمی کے موسم میں ان کا برا حال ہے اور یہ شدید گرمی میں ٹرکوں کے نیچے سائے میں بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ کئی ٹرکوں میں آلو پیاز ٹماٹر خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہے جبکہ کچھ ٹرکوں میں قربانی کے جانور بھی کھڑے ہیں جہلم جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگنے سے ٹریفک پوری طرح بلاک ہے بہرحال جہلم کے شہریوں نے ڈرائیور کنڈیکٹر اور مسافروں کو شدید گرمی اور مشکلات میں ٹھنڈا پانی اور کھانا فراہم کر کے اپنا حق ادا کر دیا ان لوگوں کے جذبے اور جوش کو دیکھتے ہوئے ہم بھی ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں
top of page
bottom of page
Comments