top of page

جہلم!تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔ دکانداروں نے انکروچمنٹ آفیسر سمیت پوری ٹیم کی دوڑیں لگوا دیں

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی کی انکروچمنٹ ٹیم کو تجاوزات مافیا نے بھگا دیا گزشتہ روز چوک اہلحدیث اور ٹویہ  محلہ میں تجاوزات آپریشن کے دوران دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کی گاڑی سے زبردستی اپنا سامان بھی اتار لیا اور اس کے بعد دکانداروں نے انکروچمنٹ آفیسر سمیت پوری ٹیم کی دوڑیں لگوا دیں  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کی انکروچمنٹ ٹیم کو دوران آپریشن دکانداروں نے بھگا دیا انکروچمنٹ ٹیم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے جب چوک اہلحدیث اور ٹویہ محلہ میں پہنچی تو میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا سامان گاڑی سے نیچے اتروا لیا اور اکھٹے ہوکر میونسپل کمیٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پوری ٹیم کو بھگا دیا تجاوزات مافیا کافی عرصہ سے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں سے قابو میں نہیں آرہا زرائع کے مطابق یہ لوگ پہلے خود ہی تجاوزات لگواتے ہیں اور بھتہ بھی لیتے ہیں لیکن جب اوپر سے ان کو حکم آتا ہے تو یہ اہلکار انہی کے خلاف آپریشن شروع کر دیتے ہیں اس موقع پر کچھ دکانداروں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ آفیسر سمیت پوری ٹیم بھتہ خور یے اور یہ لوگ خود ان سے کہتے ہیں کہ آپ اسٹال وغیرہ لگوا لیں لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ خود ہی پھر ان کے خلاف تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیتے ہیں ان میں زیادہ تر دکانداروں کا قصور نہیں بلکہ میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ آفیسر اور اہلکاروں کا بھی قصور ہے جو ان کو اجازت دیتے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ اہلکاروں کا اللہ ہی حافظ ہے کیونکہ یہ خود ہی لگواتے ہیں اور پھر خود ہی ان کے خلاف آپریشن کرنے بھی آجاتے ہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں  اصل میں ڈپٹی کمشنر اور سی او میونسپل کمیٹی کو کچھ علم ہی نہیں کہ ان کے انکروچمنٹ آفیسر اور اہلکار کیا کر رہے ہیں اور جب خبریں لگتیں ہیں تو اعلیٰ افسران ان کو حکم دیتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے اور پھر  یہ لوگ مجبور ہوجاتے ہیں کچھ تجاوزات والوں کو تو یہ اہلکار فون بھی کر دیتے ہیں کہ ہم آرہے ہیں لہذا اپنا سامان اٹھا لیں جس پر وقتی طور پر بازار کشادہ تو ہوجاتے ہیں لیکن ان کے جاتے ہی بازاروں میں پھر تجاوزات مافیا ان ایکشن ہوجاتا ہے اس آپریشن کے لیے ان کو مضبوط حکمت عملی اپنانی ہوگی اور پولیس کی سیکورٹی کے ساتھ یہ آپریشن کرنا ہوگا ورنہ یہ اسی طرح بھاگتے رہیں گے اور دکاندار ان کے پیچھے ہوں گے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور سی او میونسپل کمیٹی سے  مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو پولیس کی سیکورٹی کے ساتھ کیا جائے اور جو دکاندار اس میں رکاوٹ پی

0 comments
bottom of page