top of page

جہلم: تا کچہری روڈ تاخیر کا شکار  مٹی دھول سے اہل علاقہ کا سانس لینا بھی مشکل ٹریفک کی روانی متاثر

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  جادہ تا کچہری روڈ تاخیر کا شکار  مٹی اور دھول سے اہل علاقہ کا سانس لینا بھی مشکل جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر سڑک پر ٹریفک زیادہ ہونے سے علاقہ میں گردو غبار بھی بہت زیادہ ہوچکا جبکہ میونسپل کمیٹی نے زیر تعمیر سڑک پر پانی ڈالنا بھی بند کر دیا اسکول جانے والے طلباء اور طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا  تفصیلات کے مطابق جادہ تا کچہری روڈ کی سڑک کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گئی ٹریفک کی روانی سے سارا دن مٹی اور دھول اڑنے سے اہل علاقہ گلے کے امراض سمیت  کھانسی کا شکار بھی ہونے لگے ٹھیکدار نے تین ماہ مکمل ہونے کے باوجود بھی اس سڑک کی تعمیر کو مکمل نہیں کیا اور کام  ادھورا چھوڑ دیا جبکہ میونسپل کمیٹی نے زیر تعمیر سڑک پر مٹی اور دھول پر پانی ڈالنا بھی چھوڑ دیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہمیں کس چیز کی سزا دے رہی صبح سے رات تک مٹی اور دھول اڑنے سے ہم تو گلے کھانسی اور کئی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں کم از کم انتظامیہ یہ تو کرے کہ اس مٹی اور دھول پر دن میں دو بار پانی ہی ڈال دیا کریں تاکہ مٹی اور دھول سے اہل علاقہ تو بچ سکیں جبکہ ٹھیکدار نے  بھی اس سڑک کی تعمیر کو ادھورا چھوڑ دیا اس سڑک پر اسکول جانے اور آنے والے طلباء اور طالبات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کروایا جائے اور مٹی دھول پر روزانہ کی بنیاد پر پانی بھی ڈالا جائے تاکہ دھول اڑنے سے اہل علاقہ اور دکاندار اس ازیت سے نجات حاصل کر سکیں 

0 comments
bottom of page