top of page

جہلم!تاش و گولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 10 سٹہ باز گرفتار آلات سٹہ بازی و داؤ پر لگی رقم برآمد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )صدر پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تاش و گولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 10 سٹہ باز گرفتار ، پولیس نے آلات سٹہ بازی و داؤ پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ تاش پر جواء کھیلنے والے ملزمان میں پرویز، سیموئیل، صادق، نیئل، نعیم، یوسف ناز، یوسف مسیح، زبیر، رزاق مسیح، جارج کھوکھر شامل ہیں ،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 23250 روپے، 07 موبائلز، تاش کی ڈبیاں، گولی دانہ اور تاش کے پتے برآمد کر لی گئے ۔ پولیس کا کہنا ھے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈپی پی او جہلم کے مطابق قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہےب، جس کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او صدر اور آنکی ٹیم کو اس کاروائی پرشاباش دی ھے.



0 comments
bottom of page