جہلم (ظہیر عباس) ضلع جہلم میں شہری اپنی ہی رقوم حاصل کرنے سے محروم بینک کی چھٹیوں سے شہری پریشان اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشین پیسوں سے خالی جبکہ کچھ اے ٹی ایم مشین خراب تفصیلات کے مطابق بینک کی چھٹیوں سے شہری اپنی ہی رقوم حاصل کرنے سے محروم بینک کی اے ٹی ایم مشینوں میں رقوم ہی نہیں جبکہ کچھ اے ٹی ایم مشین ہی خراب شہریوں کو اپنی قوم حاصل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت بہت پروٹوکول دیتے ہیں اور منت سماجت بھی کرتے ہیں کہ آپ ہمارے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں لیکن بعد میں اکثر بینک ہمیں زلیل بھی کرتے ہیں اب تو ہمیں اکثر اوقات بینک ٹائم کے بعد رقم کی ضروت ہوتی ہے تو اکثر اے ٹی ایم مشین خراب ہوتیں ہیں جبکہ کئی میں پیسے بھی نہیں ہوتے اگر بینکوں نے شہریوں کو رقم حاصل کرنے کے لیے اے ٹی ایم مشین کی سہولیات فراہم کیں ہیں تو ان کو درست بھی رکھا جائے اور ان میں پیسے بھی ڈالے جائیں تاکہ ہمیں بینک کی چھٹی کی وجہ سے اپنی ہی رقوم لینے کے لیے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن یہاں تو بینکوں کا نظام ہی درست نہیں ایک شہری نے بتایا کہ مجھے آج پیسوں کی ضروت پڑ گئی میں چار سے پانچ بینک کی اے ٹی ایم مشین چیک کر چکا ہوں لیکن کسی میں بھی پیسے نہیں ہیں جبکہ کچھ بینک والوں نے اے ٹی ایم مشین کے باہر تحریر لکھی ہوئی ہے کہ مشین خراب ہے اب میں کہاں سے پیسے وصول کروں شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کی چھٹیوں کے دوران ہمیں پیسے کے حصول کے لیے آنے والی مشکلات کو ختم کیا جائے اور بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کو درست رکھا جائے
top of page
bottom of page
Comments