top of page

جہلم:بہترین پوسٹر کمپٹیشن پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروفیسر راجہ عبدالرحمن


بہترین پوسٹر کمپٹیشن پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروفیسر راجہ عبدالرحمن

اس طرح کے پروگرام طلباء میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پروفیسر شریف ساجد

جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج مشین محلہ نمبر ایک اثریہ روڈ میں مصوری/پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے سینکڑوں طلباہوں نے حصہ لیا اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے مختلف موضوعات پر خوبصورت پینٹینگ بنائیں جنھیں انتظامیہ کی جانب سے سیریل نمبرز دیئے گئے اور ووٹنگ کروائی جس میں سکول کے تمام اساتذہ و طلباء نے بھرپور حصہ لیا آخر میں جو تصاویر اول دوئم اور سوئم نمبرز پر آئیں انھیں بنانے والے ننھے مصوروں کو صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر پروفیسر شریف ساجد اور مایہ ناز ماہر نفسیات پروفیسر راجہ عبدالرحمن جنجوعہ نے سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے۔ اول پوزیشن پر یحیحی ہمایوں دوئم نمبر پر فہد راشد ، سوئم نمبر پر امام علی اور چہارم پر رافع شاہد آئے۔ اس موقع پرمحمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ بوائز سکولز اینڈ کالج جہلم نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔تقریب کے مہمانان خصوصی پروفیسر شریف ساجد کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز سیکٹر میں اثریہ منفرد و اعلی مقام رکھتا ہے۔ پروفیسر راجہ عبدالرحمن جنجوعہ نے کہا کہ طلبا میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ یہی ہے کہ سکولوں میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کروائے جائیں اور مجھے خوشی ہے کہ اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج اس اہمیت کو سمجھتا ہے۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل محمد زاہد خورشید ، ایڈمن بدر خورشید اور سٹاف ممبرز نے مہمانوں کو سائنس و کمپیوٹر لیبز کا وزٹ کروایا اور ظہرانہ دیا۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page