top of page

جہلم:بڑا گواہ میں بکریوں کا مقابلہ حسن،بکریوں کے ناز اور نخرے،لاکھوں کے انعامات

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم کے نواحی علاقے بڑا گواہ میں بکریوں کا مقابلہ حسن ، خوبصورت اور وزنی بکریوں نے ناز اور نخرے سے کیٹ واک کر کے اپنے حسن کے جلویے بکھیریے ۔ جہاں دیکھنے والے بھی خوب کھل کر داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔، جیتنے والوی بکریوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کیلئے لاکھوں کے انعامات دیے گئے تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے بڑا گواہ میں بکریوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جہاں جہلم کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے بھی خوبصورت اور دلفریب بکریوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ۔ مقابلہ حسن دیکھنے والوں کی ایک بہٹ بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مقابلہ حسن میں خوبصورت اور موٹی تازی اور سمارٹ بکریوں نے مقابلہ حسن میں اپنے اپنے حسن کے جلویے بکھیریے اور بکریوں نے مٹک مٹک کے کیٹ واک کرتے ھوئے شرکاء سے بھر پور داد وصول کی ۔ مقابلہ حسن میں جیتنے والی بکریوں کے مالکان کو آنکی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں لاکھوں کے انعامات دیے گئے ۔ شرکاء سے داد اور پزیرائ ملنے پر بکریوں کے مالکان خوشی سے پھولے نہ سمائے اور مالکان کا کہنا رھا کہ اپ ی بکریوں پر ہماری محنت رنگ لے آئی اور آج ہمیں ہماری محنت کا صلہ مل گیا ھے بکریوں کے مقابلہ حسن کا مقصد صحت مند بکریوں کی افزائش کی ترغیب دینا تھا ۔

0 comments
bottom of page