top of page

جہلم!بلدیہ کا عملہ شہر بھر سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر آٹھانے میں مصروف۔بھاری مشینری کا استعمال



جہلم ( ڈاکٹر اعجازاعوان Jhelumnews.uk ) بلدیہ کا عملہ شہر بھر سے عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر آٹھانے میں مصروف ھے ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے احکامات پر اس مقصد کیلۓ بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ھے ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کی سیوریج لائنوں اور مرکزی نالوں کی صفائی میں بھی مصروف عمل ھے تاکہ نالوں کی بندش دور ھونے کے بعد پانی کا فلو جاری رھے اور گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا نہ ھو ۔ شہر کے تمام علاقوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کیا جا رہا ھے اور روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا ھونے والا کوڑا کرکٹ بھی ٹھکانے لگایا جا رہا ھے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے جو آنکا حق ھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کے معاملات پر خصوصی توجہ کی ضرورت ھے تاکہ شہری حفظان صحت کے مطابق اچھی اور صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں ۔


0 comments
bottom of page