جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) بلال ٹاؤن کا پوش علاقہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل سرکاری پلاٹ فلتھ ڈپو میں تبدیل جامع مسجد غوثیہ کے تقدس کو بھی انتظامیہ نے پامال کر دیا اس علاقے کے کرتا دھرتا سیاسی شخصیات نے بھی آنکھیں بند کر لیں مسجد کے سامنے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سے نمازی حضرات بھی تعفن زدہ ماحول میں نماز پڑھنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق بلال ٹاؤن کے پوش علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے جامع مسجد غوثیہ کے تقدس کو بھی پامال کر دیا گیا مسجد میں نماز پڑھنے والے شہری بھی تعفن زدہ ماحول میں نماز پڑھنے پر مجبور ہوچکے اس موقع پر نمازیوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم توجہ سے مسجد کا تقدس پامال ہورہا ہے کیونکہ اس جامع مسجد کے سامنے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ چکے ہیں کئی بار انتظامیہ کی توجہ اس پر مبذول کروائی لیکن کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی اب سنا ہے کہ نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس علاقہ کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ اہل علاقہ کس ازیت کا شکار ہیں نمازی تعفن زدہ ماحول میں نماز پڑھ رہے ہیں بلال ٹاؤن کے رہائشی سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا گھر جامع مسجد غوثیہ کے سامنے ہے جبکہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سے صبح سے شام تک گھر میں تعفن پھیلا ریتا ہے ہم تو ایک بڑی ازیت میں زندگی گزار رہے ہیں یہاں پر رہنے والے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اہل علاقہ اور نمازی حضرات نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ پوش علاقے سے فلتھ ڈپو کو ختم کیا جائے اور اس کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے جبکہ اس سرکاری پلاٹ کی تزئین و آرائش کرکے اس میں پودے لگائے جائیں اور اہل علاقہ کو ایک پرفضا ماحول فراہم کیا جائے
Show quoted text
Comentários