top of page

جہلم:بلال اظہر کیانی نے گاؤں تاجہ موہری کے راستے کا مسئلہ حل کرا دیا۔ اہل علاقہ خوش

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) تاجہ موہری کے رہائشیوں کے پر زور مطالبے پر را ستے کا مسئلہ بلال اظہر کیانی نے اپنی ذغتی حیثیت سے حل کروا دیا ، گاؤں کے لوگ راستے کا دیرینہ مسئلہ حل ھونے پر بلال اظہر کیانی کے بے حد مشکور ہیں اور آنکے جزبات دیدنی ہیں ۔ آنکا کہنا ھے کہ ہم بلال اظہر کیانی کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عہد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زاتی جیب سے گاؤں کے راستے کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کروا یا ۔ آمیدوار برائے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقہ کے گاؤں تاجہ موہری کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے لئے راستے کا مسئلہ اپنی جیب سے حل کروانے پر مجھے خوشی ھے اس سے قبل عرصہ دراز سے کسی نے بھی اس اہم ترین مسئلہ پر توجہ نہیں دی تھی ۔ راستے کی تکمیل کے بعد میں جب گاؤں کے لوگوں کے پاس پہنچا تو علاقے کے لوگوں کے جزبات دیدنی تھے جنہوں نے میرا والہانہ استقبال کیا اور فضا بلال اظہر کیانی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی. گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اس سے قبل ذرائع آمدو رفت کیلئے بہت مشکلات تھیں جو اب راستے کا مسئلہ حل ھونے پر ہماری مشکلات میں بہت کمی واقع ھوئی ھے ۔ بلال اظہر کیانی نے اس کام کے حوالے سے کہا کہ میں بہت مشکل سے اس گاؤں میں فاتحہ کیلئے آیا تو گاؤں کے رہائشیوں نے میری توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلائی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گاؤں کے راستے کا مسئلہ حل کروایا جائے ۔ جس پر میں نے ان سے وعدہ کیا اور آج یہ مسئلہ حل ھو چکا ھے اور گاؤں کے لوگ بہت مشکور اور خوش ہیں اور دعائیں دیے رھے ہیں ۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ اس طرح کے کاموں کے حل کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ترغیب پیدا کرنے کی ضرورت ھے جو صدقہ جاریہ بھی ھے ۔

0 comments
bottom of page